خوبصورت نظر آنے کی خواہش آج کل خواتین سمیت مردوں میں بھی پائی جاتی ہے جبکہ اچھی شخصیت نظر آنا سب ہی کا حق ہے، ایسے میں ہر کوئی اپنے چہرے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے کیوں کہ سب سے پہلے چہرہ ہی دیکھا جاتا ہے اور اس کا صاف شفاف ہونا نہایت ضروری ہے۔
ماہرین جلدی امراض و غذائی ماہرین کی جانب سے صحت مند جلد کے لیے وٹامن سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کو اہم ترین اجزا قرار دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب بیوٹیشنز کا بھی کہنا ہے کہ میک اپ کا اچھا لگنے کے لیے سب سے پہلے جِلد کا قدرتی طور پر اچھا اور صحت مند ہونا ضروری ہے ورنہ میک اپ کے بعد بھی خوبصورت لگنا ناممکن ہے۔
ایسی صورت میں مستقبل قریب میں دُلہن بننے والی یا پھر شادی یا کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد بھی اگر اپنی غذا میں وٹامن سی اور اومیگا تھری کا استعمال بڑھا دیں تو اس کے نتائج متاثر کُن ثابت ہو سکتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق اگر کسی تقریب کے انتظار میں ہیں یا دلُہن بننے والی ہیں، ایسی صورت میں ایک سے ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی ایک مارننگ ڈرنک کا باقاعدگی سے استعمال شروع کر دیں جس سے ناصرف جسمانی اعضاء سے مضر صحت مادوں کی صفائی ممکن ہوگی، ساتھ میں اضافی وزن میں کمی بھی آنے لگے گی۔
صحت مند اور خوبصورت جِلد کے حصول کے لیے ایک گھنٹے کے لیے ایک چمچ چیا سیڈز کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں، ایک گھنٹے بعد اس میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کریں اور ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کر لیں۔
اس مارننگ ڈرنک سے ناصرف اسکن صاف شفاف ہوگی بلکہ مرجھائے بالوں اور ٹوٹتے ناخنوں کی صحت اور خوبصورتی بحال ہو جائے گی۔
ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر اس ڈرنک کے استعمال کے ساتھ غذا میں زیادہ سے زیادہ کچی سبزیوں کا استعمال، باہرکے کھانوں اور مرغن غذاؤں سے پر ہیز اور روزانہ آدھا گھنٹے چہل قدمی بھی کر لی جائے تو آپ کو آنے والی تقاریب میں خوبصورت لگنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
Comments are closed.