مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ وزیر اطلاعات مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا مودودی کی شخصیات سے ناواقف ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کانگریس کے صدر تھے جو سیکولر جمہوری جماعت تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا مودودی اخلاقی قدروں پر معاشرے کی تشکیل کے حامی تھے، افسوس وزیر اطلاعات دونوں شخصیات سے ناواقف معلوم ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قائداعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے، اگر پاکستان کو مذہبی ریاست بنانا ہوتا تو پاکستان کی تحریک مولانا ابولکلام آزاد اور مولانا مودودی چلاتے۔
Comments are closed.