knoxville hookups secure hookup site hookup Suplee PA hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارش برسانے والا مغربی سسٹم کراچی سے نکل گیا

کراچی سے بارش برسانے والا مغربی سسٹم نکل گیا ہے، شہر میں مزید بارش کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد کراچی میں بارش میں کچھ وقفے کے بعد بادلوں نے دوبارہ برسنا شروع کر دیا ہے ۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بیس فیصل میں 23.5 ،بیس مسرور 17 ،ناظم آباد میں16.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش فیصل بیس میں 23.5، مسرور بیس 17 اور ناظم آباد میں 16.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ یونیورسٹی روڈ 16، گلشن حدید 15، اولڈ ایئرپورٹ 14.7، جناح ٹرمینل 13، نارتھ کراچی 12.3، اورنگی ٹاؤن 12.5، سرجانی ٹاؤن 12.4، کیماڑی میں 2، سعدی ٹاؤن 11 اور سپر ہائی وے 10.1 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.