my senior hookup reviews california hookup bar asian girls best really free hookup sites hookup Hawleyville daty hookup hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ کا عسکری پارک سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے عسکری پارک کی زمین کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال سے متعلق دراخوست نمٹاتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عسکری پارک کی دیکھ بھال کے ایم سی کرے گا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عسکری پارک بغیر معاوضے کے عوام کے لئے استعمال کیا جائے، پارک میں ان ڈور، آؤٹ ڈور، شادی ہال میں تقریبات فوری روک دی جائیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھی مسلم سوسائٹی اور دیگر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئےجائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پارک کی جگہ پر بنائی گئی دکانیں بھی کے ایم سی ختم کروائے اور  2 ہفتوں میں عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی عسکری پارک کو چلانے کے عمل کو یقینی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.