پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے 5 جنوری سے حکومت کے خلاف عوامی تحریک لاہور سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے انتہاپسندوں سے ریاست کی کسی خفیہ ڈیل کے عمل کو مسترد کردیا۔
اجلاس کے دوران وزیرستان میں پارٹی کے ضلعی سیکریٹری نجیب محسود اور ضلعی صدر بنوں ملک اشفاق کے قتل کی مذمت کی گئی۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو ہر صورت میں گھر بھیجنے سے متعلق مؤثر سیاسی جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔
سی ای سی نے 5 جنوری سے حکومت کے خلاف عوامی تحریک لاہور سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کا آغاز شہید بھٹو کے یوم پیدائش پر لاہور سے ہوگا۔
Comments are closed.