لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ مقدمہ ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سلمان نوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مقدمہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث ملزمان کی تلاش جارہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے 2 افسران کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، دونوں افسران فائرنگ میں محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کونقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔
واردات کے بعد نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.