بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ذمےداروں کیخلاف فوجداری قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق ہونے والی  سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

حکم نامے میں  نسلہ ٹاورکی منظوری دینےوالے محکموں کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بلڈر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کےخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ  سندھی مسلم سوسائٹی اور دیگر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئےجائیں۔

سپریم کورٹ نے مقدمات کے اندراج سے متعلق ڈی آئی جی شرقی کو حکم دے دیا۔

عدالت نے بلڈنگ کی منظوری دینے والے حکام کے خلاف اینٹی کرپشن کو کارروائی اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

 سپریم کورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملوث افسران کے خلاف بھی  کارروائی کا حکم دے دیا۔

کمشنر کی رپورٹ پر ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.