وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں اس لیے ان کی واپسی باعزت نہیں ہوگی، نواز شریف کی واپسی ایک قیدی کی طرح ہوگی۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ کسی کو اگر غلط فہمی ہے تو ہفتہ دس دن میں دور ہوجائے گی۔
بابراعوان نے کہا کہ نواز شریف کا ویزے کی توسیع کا کیس آخری مرحلے میں ہے، ان کے ویزے کی توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ نواز شریف کی اگر کسی سے ڈیل ہوئی ہے تو نام بتائیں، کس سے ڈیل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوسکتا، وہ تاحیات نااہل ہیں نظرثانی بھی خارج ہوچکی ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے ہیں کوئی مذاق نہیں۔
Comments are closed.