hookup by tinder hookup Blooming Grove curvy hookup hookups skateboards shirts galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وجیہہ سواتی قتل کیس، امریکا کا تفتیش مزید تیز اور بہتر کرنے پر زور

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں امریکا نے تفتیش مزید تیز اور بہتر کرنے پر زور دیا ہے۔

راولپنڈی میں سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کے  معاملے پر امریکی سفارتخانے کی ٹیم نے  سی پی او آفس کا دورہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر امریکی تفتیشی اہلکار بھی ٹیم میں شامل تھے، ڈی پی او نے وجیہہ سواتی قتل پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم نے کیس کی تفتیش کو مزید تیز اور بہتر کرنے پر زور دیا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وجیہہ ڈی ایچ اے راولپنڈی کا گھر اپنے نام کروانا چاہتی تھی۔

امریکی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ  تفتیش جلد مکمل کرکے ملزم کو سزا دلوائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم سی پی او آفس سے بریفنگ کے بعد آر پی او آفس روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے گزشتہ روز دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے تھے۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.