صدر مملکت عارف علوی نے سیالکوٹ سانحہ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل (2) 259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی۔
عدنان ملک نے پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم سے بچانے کی کوشش کی تھی۔
پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022 کو عطا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
Comments are closed.