بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

نیشنل سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورتحال کا سامنا نہیں، وہاں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سےسب سےزیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، دنیا نےاقدامات نہ کیےتو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سےبڑا انسانی بحران ہوگا۔

اجلاس میں سینئر وزراء وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.