پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیار پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر دیے گئے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہمارا اصول ہے، ہم عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ 2013ء کے بعد سے پارلیمنٹ کے اختیارات پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کل گڑھی خدا بخش کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری ملکی سیاسی صورتحال پر بات کریں گے۔
Comments are closed.