بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ادارے کی کوئی پالیسی 20 سال کیلئے نہیں ہوتی ہے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ادارے کی کوئی 20 سال کی پالیسی نہیں ہوتی، ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ معاملے کو پیچیدہ بنایاجائے، ادارے کی کوئی 20 سال کی پالیسی نہیں ہوتی ہے۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جتنی تضحیک شیخ رشید اداروں کی کرتے ہیں اتنی کوئی نہیں کرتا، دراصل پی ٹی آئی قیادت کو سمجھ آگئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں کہا عمران خان گھبرا کر عوام میں جا کر نواز شریف سے متعلق بیان دیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم کیسز لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے، رانا شمیم نے حلف نامے سے لاتعلقی کا اظہارنہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.