بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا شمیم نے نواز شریف کے دفتر میں حلف نامہ کی توثیق کی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے نواب شریف کے دفتر میں اپنے حلف نامہ کی توثیق کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انگریزی روزنامے کی خبر ٹوئٹ کی اور ساتھ میں لکھا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹیرائز کیا۔

فواد چعہدری نے لکھا کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف خاندان کو سسیلین مافیا ثابت کردیا، کس طرح یہ لوگ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.