کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے دورۂ پاکستان سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورۂ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
ایک بیان میں آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں۔
نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورتحال مشکل ہے لیکن دورۂ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے آئندہ سال مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک ٹی 20 بھی شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آئندہ سال 7 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ آخری اور واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.