بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وجہیہ سواتی کی میت ریکور ہوچکی ہے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی

سینٹرل پولیس آفیسر ( سی پی  او ) راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ وجہیہ سواتی کی میت ریکور ہوچکی ہے، پولیس وجیہہ سواتی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

 وجیہہ سواتی کیس پر پریس کانفرنس کے دوران سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کیس کا نوٹس لیا۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق وجیہہ کیس میں سابق شوہر رضوان حبیب، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہے، لکی مروت کے علاقے پیضُو سے وجیہہ کی میت مل گئی۔ وجیہہ کی میت کو اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وجیہہ قتل کیس کی تفتیش جاری ہے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، کیس زیر تفتیش ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے۔

ڈی پی او اکرام اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم اور اس کے سابق شوہر رضوان حبیب کے والد کو ہنگو سے گرفتار کیا ہے۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو وجیہہ پاکستان آئی ،ان کے شوہر نے انہیں ریسیو کیا، قتل کس طرح ہوا کس آلہ سے ہوا ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

ساجد کیانی نے کہا کہ  پولیس اپنا کام قانونی طریقے سے کر رہی تھی اور کر رہی ہے، سارے ثبوت، شواہد پولیس کے پاس جمع ہوئے تو گرفتاریاں ہوئیں۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ امریکن سفارت خانے نے وجیہہ کے بطور امریکی شہری پولیس سے معلومات لیں، وجیہہ کے بارے امریکی سفارت خانے کو معلومات دینے کے پابند ہیں۔

اس سے قبل سابق شوہر رضوان حبیب نے پولیس تفتیش کے دوران وجیہہ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔  ملزم رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے وجیہہ کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا، وجیہہ کی لاش ہنگو میں دفن کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.