ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا اعتراف کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، کراچی نے بہت برا وقت دیکھا ہے لیکن شہر کی صورتحال دوہزار تیرہ چودہ کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ ایک سال کے دوران جرائم کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے، اغواء برائے تاوان کی گزشتہ سال 24 اور اس سال 55 وارداتیں ہوئیں۔
2020 میں 20 ہزار سے زائد اور اس سال 24 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، اس سال اب تک 2060 گاڑیاں چھینی اور چوری ہوئیں۔
Comments are closed.