پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
بھارت کا ٹاپ آرڈر پاکستان کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوا، بھارت کی 5 وکٹیں 96 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہیں۔
فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر نے تین اور اویس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارت کی پہلی تین وکٹوں میں دو بیٹرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ انڈر 19 ایشاء کپ کرکٹ میں پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
افغان ٹیم صرف 52 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ پاکستان جونیئرز نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔
Comments are closed.