hookup Vincentown New Jersey free messege hookup sites gay hookup places in gloucester county nj connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بانیٔ پاکستان کا یومِ پیدائش: مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں واقع ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

تبدیلیٔ گارڈز کی تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے بانیٔ پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آزادی ملے72 برس گزرچکےہیں آج بانی پاکستان قائد…

قوم کی جانب سے بانیٔ پاکستان کو سلام پیش کیا گیا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ قائدِ اعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پر امن اور ترقی پسند پاکستان کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور آج یعنی 25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔

اس تقریب میں نیوی، ایئر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.