کیماڑی اور دیگر جزیروں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور عدم فراہمی کے خلاف نیٹی جیٹی پل پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
احتجاجی دھرنے میں پی پی ایم این اے قادر پٹیل اور دیگر مقامی رہنما شریک تھے، مظاہرین نے بندرگاہ جانے والے راستے بند کردیے۔
پی پی رہنماؤں کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ہزاروں شہری اس میں پھنس گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی آصف خان نے کہا کہ گیس، بجلی کی عدم فراہمی سے لوگ تنگ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جزیروں میں لوڈ شیڈنگ کے نام پر 24 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، کیماڑی اور جزیروں کے مکینوں کی زندگی عذاب بنی ہوئی ہے، وفاقی حکومت سندھ دشمنی بند کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جب تک بجلی کامسئلہ حل نہیں ہو گا، احتجاج جاری رہے گا۔
Comments are closed.