وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کا ٹرائل تیزی سے ہونا چاہیے۔
لاہور میں علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر متحدہ علماء بورڈ کے موقف کی پورے ملک نے تائید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سری لنکن منیجر کے متشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کے معاملے کا ٹرائل تیزی سے ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ عدم تشدد کارویہ پیدا کرنے کے لئےملک گیرمہم چلانے کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 20 ممالک کے وزراء خارجہ کانفرنس میں شریک ہوئے، جس میں پاکستان کے موقف کو کامیابی حاصل ہوئی۔
علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے باوجود خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دینی چاہیے۔
Comments are closed.