homemade hookup daty hookup whatsapp groups for hookups hookup hotshot mature hookup Middle Island hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کے پی الیکشن میں وزیراعلٰی محمود خان، پرویز خٹک سے بات چیت کی، وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ایک مجرم کی سزا ختم کرکے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج آنے کے بعد تمام معاملات کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق ڈیٹا پیش کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے۔

ترجمان کے پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں، ووٹوں کی تعداد کے مطابق تحریک انصاف کے پی میں مقبول ترین جماعت ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشی منانا حیران کن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.