پنجاب حکومت نے اگلے ماہ پنجاب گیمز کروانے کا اعلان کر دیا، جو 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں ہوں گے۔
لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب گیمز طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، موجودہ حکومت نے گیمز کے انعقاد میں تسلسل لانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گیمز 24 جنوری سے شروع ہوں گے، مردوں کے مقابلے 24 جبکہ خواتین کے مقابلے 8 ڈسپلن میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ خصوصی بچوں اور پیرا ایتھلیٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے، پنجاب گیمز میں 4 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب گیمز سے قبل تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔
رائے تیمور بھٹی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو کیش پرائز دیئے جائیں گے۔
Comments are closed.