پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سے کراچی کی صورتحال پر فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صوبے میں بے تحاشہ بد انتظامی ہے، مراد علی شاہ کو نیند کیسے آتی ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حیدر سواتی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔
Comments are closed.