برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو آسٹریلین اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی۔
آسٹریلین اوپن میں آخری بار 2019ء میں شرکت کرنے والے ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی۔
اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ دوبارہ آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے پر جوش ہوں اور وہ میلبورن پارک کورٹ پر واپس جانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اینڈی مرے گیم سے محبت اورجذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ہم انہیں میلبورن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
آسٹریلین اوپن کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔
Comments are closed.