پنجاب کے شہر راولپنڈی میں خاتون کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے پر ملزم کو 13 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا۔
ملزم نے نوکری کا لالچ دے کر خاتون سے پیسے ہتھیائےاور نازیبا تصاویر بناکر شئیر کیں۔
متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی۔
ملزم نے نوکری دینے کے بہانے خاتون سے فون پر رابطہ استوار کیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا تصاویر اس کے خاندان کے لوگوں کو شئیر کیں۔
ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی نے ایف آئی اے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کو خواتین اور بچوں کے بارے میں سائبرکرائم کیسز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.