آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی مفادات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.