فیصل آباد کی عدالت میں دہرے قتل کے ملزمان کی پیشی کے موقع پر پولیس حراست میں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا۔
کچہری کے احاطے میں دستر خوان سجا کر ملزمان کی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
پولیس کی حراست میں ملزمان ہتھکڑیوں کے بغیر کھانے کا لطف اٹھاتے رہے۔
ملزمان پر ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتے دار ہیں۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق سی پی او غلام مبشر میکن نے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انچارج بخشی خانہ سمیت 4 ملازمین کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.