لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جنوری کو ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 17 ججز میں سے 1 جج کی سیٹ خالی ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی ستمبر میں جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں مؤخر کی گئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.