جمیل احمد نے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈی جی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
جمیل احمد کو شہزاد سلیم کی جگہ ڈی جی قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب میں کئی ڈی جیز کے تبادلے کیے گئے تھے، اس حوالے سے قومی احتساب بیورو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جگہ جمیل احمد کو تعینات کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جمیل احمد بیداری برائے شعورِ انسدادِ کرپشن ونگ میں کام کریں گے۔
اس کے علاوہ ڈی جی سکھر عرفان بیگ اور شہزاد سلیم کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں تعینات کیا گیا تھا۔
Comments are closed.