بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود

پنجاب بالخصوص لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آج فضائی آلودگی 336 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 340 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

اس فہرست میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی 182 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق بہاول پور 499 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پنجاب کے وسطی علاقے مسلسل چھٹے روز شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں فیصل آباد 368 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، سندھ کا شہر میر پور خاص 339 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، لاہور چوتھے اور کراچی 8 ویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.