پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نا اہلوں سے صوبہ چل رہا ہے نہ ملک، بھگتنا عوام کو پڑ رہا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانا مشن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کارکن بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے تیار اور متحرک ہو جائیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری صرف پیپلز پارٹی ختم کر سکتی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا ہے کہ ناراض جیالوں کو واپس لا کر متحرک کریں گے، پی پی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Comments are closed.