سینیٹ اجلاس میں سانحۂ سیالکوٹ پر بحث کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ دو 3 دہائیوں سے معاشرے میں عدم برداشت، قانون کو ہاتھ میں لینے کے واقعات بڑھ گئے ہیں،ایک ملزم کو بھی کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سانحۂ سیالکوٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ ہمارے دوست ملک سری لنکا کےخلاف دوسرا واقعہ ہے،معاشرے میں عدم برداشت کے واقعات بڑھ گئے ہیں، اس سب کے تانے بانے افغان معاملے سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عدم برداشت، انتہا پسندی 70 کی دہائی میں نہیں تھی، یہ رویہ ضیاالحق کے دور سے پروان چڑھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہجوم نے بربریت سے ایک معصوم شخص کی جان لی، پہلے سیالکوٹ میں دو بھائیوں کو بھی مارا گیا تھا جبکہ قصور میں میاں بیوی کو بھٹی میں جلایا گیا تھا۔
ان تمام واقعات کے ایک ملزم کو بھی کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ۔
Comments are closed.