پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا راستہ روکنے کے لئے کہاں کہاں مداخلت نہیں ہوئی، نواز شریف نے اپنے بیانیے کےلیے قربانیاں دیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ کی تاریخ میں خواجہ برادران کا نام جلی حروف میں لکھا جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں بہت سی چیزیں دیکھنے کو ملیں، شبر زیدی اور رزاق داؤد کہہ رہے ہیں ملک دیوالیہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹرز اور اسپانسر نے سوچا تبدیلی آئے گی، مگر اب تبدیلی کی کتنی بڑی قیمت پاکستان کو ادا کرنی پڑے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک گناہوں کا اعتراف نہیں کریں گے بخشش کا سلسلہ کیسے شروع ہوگا۔
Comments are closed.