آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتِحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر کے دورے میں جوانوں سے بات چیت کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.