وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر کام 7 جنوری تک جاری رہے گا۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 8 جنوری کو ہوگی جبکہ حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات 9 سے 23جنوری تک دائرہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 16 فروری کو ہوگی۔ حلقہ بندیوں کے فوراً بعد الیکشن کمیشن اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔
Comments are closed.