سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی میں رہائشی پلاٹ پر شادی ہال کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ایس بی سی اے کو کارروائی کے لیے 10 دن کی مہلت دے کر رپورٹ طلب کرلی۔
کورنگی میں رہائشی پلاٹس پر شادی ہالز چلانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران شادی ہال مالک کے وکیل نے کہا کہ ان کی لائن میں بہت سے دیگر شادی ہالز بھی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر اور شادی ہال ہیں، تو سب گرائیں گے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ دارالاسلام سوسائٹی کے پلاٹس ہیں جن پر شادی ہالز بنائے گئے۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ رہائشی پلاٹس پر شادی ہالز نہیں چل سکتے۔
عدالت نے حکم دیا کہ 10 دن کی مہلت دے رہے ہیں ورنہ کارروائی ہوگی۔
عدالت نے ایس بی سی اے کو عمل درآمد کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
Comments are closed.