اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے آئندہ سماعت پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو طلب کر لیا۔
عدالت کی جانب سے لڑکے اور لڑکی دونوں کو 4 جنوری کو بیان قلم بند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
عدالت کے حکم کے مطابق متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان کے بعد ان پر وکلاء کی جانب سے جرح کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مقدمے کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلم بند کیئے جا چکے ہیں اور جرح مکمل ہو چکی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔
لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کا کیس تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔
Comments are closed.