my senior hookup reviews hookup Roosevelt New Jersey hookup Blooming Grove farm girl hookup hookup Wurtsboro NY dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز اساتذہ کے حق میں بول پڑیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ کا ساتھ دیتے ہوئے غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے آگئے، اساتذہ ڈی چوک سے رکاوٹیں ہٹا کر پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، احتجاج اور نعرےبازی جاری ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسلام آباد میں اساتذہ نے پریس کلب سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.