a v hookup on xbox 360 casual encounter hookups hookup lynchburg va homemade hookup hookup Wurtsboro NY hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں ہنگامہ کرنے والا بلدیاتی امیدوار ارشد علی الیکشن کمیشن میں پیش

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سٹی کونسل پشاور کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ملتوی ہونے کے کیس کی سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والا آزاد امیدوار ارشد علی پیش ہو گیا، جس کا کہنا ہے کہ مخالفین ہنگامہ کر رہے تھے، تو میں بھی شامل ہو گیا۔

کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آر او نے جس شخص کو گرفتار کرایا اسے باہر جا کر ایس ایچ او نے چھوڑ دیا۔

انہوں نے ارشد علی سے استفسار کیا کہ آپ نے ہنگامہ کیوں کیا کہ گرفتار کرانا پڑ گیا؟

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ارشد علی نے بتایا کہ میں تو جیت رہا تھا، کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی، مجھے کسی نے گرفتار نہیں کیا، پولنگ اسٹیشن پہنچا تو مخالفین ہنگامہ کر رہے تھے، میں بھی شامل ہو گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ آپ ہنگامے میں شامل ہوئے اور فائرنگ بھی کر دی، ریٹرننگ افسر کو موقع پر ہی سزا دینی چاہیے تھی، آپ نے یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کے لیے الیکشن بھول جائیں گے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر شاہ محمد نے استفسار کیا کہ آپ نے کچھ نہیں کیا تو قبل از گرفتاری ضمانت کیوں کرا رہے ہیں؟

اسپیشل سیکریٹری نے کمیشن کو بتایا کہ ارشد علی کے خلاف کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولیس کا اپنا کام ہے، کمیشن امیدوار اور حکومتی عہدے داران کے خلاف کارروائی کرے گا، واقعے کے حوالے سے جو بھی قصور وار ہوا اور جس نے ساتھ دیا سب عہدوں سے جائیں گے، 3 جنوری کو اس حوالے سے حکم جاری کریں گے، یہ واضح کر دوں کہ کوئی بھی ملوث ہوا تو نہیں بچے گا۔

الیکشن کمیشن نے واقعے سے متعلق پریزائیڈنگ افسران سے تحریری بیانات طلب کر لیے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا ہے کہ ویڈیوز میں 8 افراد کی شناخت ہوئی ہے جنہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ تحقیقاتی رپورٹ آج ہی جمع کرائیں، کوئی امیدوار قصور وار نکلا تو تاحیات نا اہل ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 3 جنوی 2022ء تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.