پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی ثبوت الیکشن کمیشن میں نہیں دیے گئے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں، ہم سے جو سوال کیے گئے ان کے جواب زبانی بھی دیے اور تحریری بھی جمع کرائے۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ ہے یا نہیں، مگر ہم اس میں گئے تھے، فیصلہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ کب کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس کو بھرپور انداز سے سنا، کمیشن نے درخواست گزار سے سوالات کیے کہ متعلقہ فورم سے کیوں رجوع نہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں نے مختلف بہانے بنائے، ہم نے الیکشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے، الیکشن کمیشن کو مطمئن کیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو سوال کیا اس کا جواب دیا اور ثبوت پیش کیے۔
Comments are closed.