وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ووٹ ملے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ قدامت پسند ہے اس لیے شاید ووٹ فضل الرحمان کو ملا۔
واضح رہے کہ خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علماء اسلام کو پاکستان تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی الیکشن جیت یا ہار جاتا ہے تو اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ باقی جتنے علاقوں میں الیکشن ہوں گے مزید محنت کرنا ہوگی اور ورکرز کے ساتھ رابطہ بحال کرنا ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں اپنی حکمت عملی کو دوبارہ دیکھنا پڑے گا۔
Comments are closed.