وفاقی وزیر حماد اظہر کی یقین دہانی کسی کام نہ آئی، کھانا پکانا تو دور، ناشتے میں انڈا تلنے کے لالے پڑگئے۔ گیس کے ٹھنڈے چولہے پر انڈا بھی سردی سے ٹھٹھر گیا۔
حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں تین وقت گیس ملنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی میں گیس کا بحران بڑھنے لگا ہے، شہر کے پوش علاقے ڈیفنس کے رہائشی بھی دہائیاں دینے لگے ہیں۔
شہر میں اولڈ سٹی ایریاز اور متوسط طبقے کے علاقے ہی نہیں بلکہ پوش علاقے ڈیفنس کے شہری بھی گیس سے محروم ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈیڑھ ماہ سے گیس کی فراہمی مسائل کا شکار ہے۔
دوسری جانب ہوٹل مالکان لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس آتی ہے تو رات 12 سے صبح 5 بجے تک۔ اور اگر سلنڈر خرید کر کام چلانے کی کوشش کریں تو بچت نہیں ہوتی ہے۔
Comments are closed.