glasgow hookups hookups skateboards shirts gay byu hookups hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کے اے ٹی ایم میں خاتون کی ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری کےلیے چھاپے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اے ٹی ایم میں خاتون کی ویڈیو بنانے والے شخص کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

گریڈ 18 کے سینیٹ کی قانون سازی برانچ کے افسر رانا اظہر کو اس واقعے کے منظرِ عام پر آنے پر معطل کردیا گیا۔

سرکاری افسر کو جب خاتون نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا تھا۔

جیو نیوز نے خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کا پتہ لگا لیا، ہراساں کرنے والا رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا، ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے خواتین سے رابطہ کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی۔

خواتین کو  ہراساں کرنے والا رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور اس سے پوچھا کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنارہا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڑ لگادی۔

پولیس نے ہراسانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.