جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قوتوں نے تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے۔
اپنے بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی کہتے تھے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے، بیوروکریسی اِن کی تھی، قوتوں نے تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے۔
انھوں نے کہا کہ جہاں اسلام کی بات آئے وہاں انتہا پسند کہہ دیا جاتا ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ تیاریاں شروع کردی گئیں۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کل کراچی پہنچیں گے، 24 دسمبر کو سندھ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.