آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ایئر ایڈمرل محمد یوسف ال عاصم نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دوطرفہ رابطے کی روایت برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔
آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
اس موقع پر بحرین کے کمانڈر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.