homemade hookup office hookup hookup Wyoming bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کو JUI کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، اسلم غوری

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کو جے یو آئی کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، ہماری جیت کی وجہ سے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری نے حکومتی وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء اور ذمہ داران کو اپنی اعلیٰ کارکردگی پر استعفیٰ دینا چاہیے، کے پی کے میں جے یو آئی کی کامیابی کسی کی مرہون منت نہیں، عمران خان کی مرکزی کابینہ ہی ان کے زوال کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ 150 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ جے یو آئی اعتدال پسند اسلامی جمہوری جماعت ہے کیوں کہ جے یو آئی ملکی آئین اور عوامی امنگوں کے عین مطابق سیاست کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ان سےہزار گنا کرپٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خونی لبرل اپنے طرز عمل سے اس مملکت کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، یہ ملک امریکی ایجنٹوں کی جاگیر نہیں بلکہ برصغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔

اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندی مشرف اور ضیاالحق کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے جبکہ جے یو آئی نے اپنی بہترین حکمت عملی سے انتہاپسندی کے خاتمے میں کردار ادا کیا ہے، ہماری قیادت نے ایم آرڈی تحریک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے جیلیں اور کوڑے برداشت کیے تھے۔

ترجمان جے یو آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کی اشتعال انگیز زبان اسلامیان پاکستان کی توہین کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کامتبادل ہیں توواقعی سوچنا ہوگا۔

خیال رہے کہ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن جیتنے پر حکومتی وزراء جے یو آئی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی سوچنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.