is there a real hookup app hookup Longmeadow dailydot hookup app hookup Cresskill New Jersey cancer man and hookups boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لکی مروت، دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل

لکی مروت تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔

جمعیت علماء اسلام کےمولانا انور بادشاہ 1 ہزار 21 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے۔

  یاد رہے کہ امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر دوبارہ گنتی کےاحکامات جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی ف نے حیران کن نتائج دیے جبکہ صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اپنے ہوم گروانڈ کے متعدد اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کوہاٹ اور بنوں میں مئیرشپ کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پشاور میں مئیر کی نشست پر پارٹی امیدوار زیبر علی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ 

پشاور کی دیگر چھ تحصیلوں میں سے 4 تحصلیوں کی چیئرمین شپ بھی جے یو آئی ف کے امیدوار لے اڑے جبکہ ایک نشست اے این پی اور ایک پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حصہ میں آئی ۔

اے این پی کے حمایت اللہ مایار مردان میں میئر کی نشست جتنے میں کامیاب ہوِئے۔ 

جے یو آئی ف کے 19 امیدوار تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے 13، اے ین پی کے 6 ، ن لیگ کے 3، جماعت اسلامی کے 2 ، ٹی آئی پی اور پی پی پی کا ایک ایک امیدوار تحصیل چئیرمین بننے میں کامیاب ہوا ہے۔ جبکہ 9 آزاد امیدوار تحصیل چئیرمین منتخب ہوئے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.