صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے سرکاری پرائمری اسکول نمبر 1 میں فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے اسکول میں موجود ٹیچر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگڈر مچ گئی، پولیس مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔
Comments are closed.