نوکری کا جھانسہ دیکر عوام سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد نیب نے احتساب عدالت میں نوکری کے جعلی اشتہاروں کا ریفرنس دائر کردیا اور چار ٹیسٹنگ کمپنیوں کے مالک سید تجمل حسین کو ریفرنس میں ملزم نامزد کردیا۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں نوکریوں کے جعلی اشتہاروں سے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو لوٹا گیا۔
ٹیسٹنگ فیس کی مد میں شہریوں سے 350 سے لیکر ہزار روپےفیس لی جاتی رہی، جن اسامیوں کےاشتہارات دیےگئے ان پر امیدواروں سے کبھی ٹیسٹ ہی نہیں لیے گئے۔
شہریوں سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا، وارنٹس جاری کرکے چھاپے مارے لیکن ملزم روپوش ہے۔
اسلام آباد ٹیسٹنگ، گلوبل ٹیسٹنگ، جاب ٹیسٹنگ اور فیوچر ٹیسٹنگ نامی کمپنیوں کے نام پر فراڈ ہوا۔
کمپنیاں آئی ٹی ایس، جے ٹی ایس، جی ٹی ایس، ایف ٹی ایس کے مخفف سے جاب ٹیسٹ کے اشتہارات جاری کرتی رہیں۔
Comments are closed.